پریش راول نے بلاک بسٹر ’OMG‘ کے سیکوئیل میں کام سے انکار کیوں کیا؟
ممبئی: بالی وڈ کے نامور کامیڈین اداکار پریش راول نے وضاحت دی ہے کہ انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’اوہ مائے گاڈ‘ کے سیکوئیل میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ بطور اداکار انہیں فلم کے سیکوئیل کی کہانی پسند نہیں آئی تھی اس لئے انہوں نے اسے کرنے سے انکار کردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فلموں کے سیکوئیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے اس لئے ان کیلئے پروجیکٹ میں کشش نہیں تھی۔
پریش راول نے اسی انٹرویو میں ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے سیکوئیل کی حمایت کی اور کہا کہ ایسی فلموں کے مزید حصے بھی بننے چاہئیں۔
اداکار اگرچہ اکشے کمار کے ساتھ ’اوہ مائے گاڈ‘ کے سیکوئیل میں موجود نہیں ہیں لیکن وہ ’ہیرا پھیری 4‘ میں اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ ہوں گے۔
بلاک بسٹر ’اوہ مائے گاڈ‘ کا دوسرا پارٹ اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کے ساتھ 11 اگست کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔
[…] ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے سنسنی خیز ٹریلر نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا اور صرف 24 گھنٹوں کے دوران ایک سو ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔ […]