دیپیکا پڈوکون کو بزنس کمپنی میں بھاری مالی نقصان کا سامنا

1

 ممبئیبالی وڈ کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون شوبز اسٹار کے ساتھ اپنے ذاتی بزنس بھی چلاتی ہیں اور انہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی بزنس کمپنی ’فرنٹ را‘ بند ہونے سے انہیں بھاری مالی نقصانات کا سامنا  ہے۔

’فرنٹ را‘ کے آدھے سے زیادہ ملازمین کو پچھلے برس اکتوبر میں فارغ کردیا گیا تھا جبکہ 30 جون سے کمپنی کے ریگولر آپریشن بھی بند کردیئے گئے۔

کمپنی کے بانی رکن ایشان پریت سنگھ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس بات غور کررہے کہ مارکیٹ میں کتنی گنجائش موجود ہے، پھر کمپنی کو تنہا چلایا جائے گا یا اسے کسی اور بڑی ملٹی کمپنی کے ساتھ ملادیا جائے گا۔

دیپیکا پڈوکون اپنی نئی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں وہ پرابھاس اور امیتابھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

1 Comment
  1. […]  ممبئی: بالی وڈ کے نامور کامیڈین اداکار پریش راول نے وضاحت دی ہے کہ انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’اوہ مائے گاڈ‘ کے سیکوئیل میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.