کوئٹہ، پشین اسٹاپ پر گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ویگو گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ویگو گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
[…] کوئٹہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں قومی گلوکار عبدالخالق فرہاد کی ہمشیرہ بی ایم سی کے ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوئی، جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریض صحت یاب ہونے جاتے ہیں مگر حکومتی غفلت اور ڈاکٹروں کے رویے کے باعث ہمارے اسپتالوں میں جاتے ہی مریض اور اس کے ورثا کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی میں بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے اسپتالوں میں سہولیات برائے نام ہیں، اوپر سے کمیشن خور ڈاکٹروں کا رویہ انتہائی متکبرانہ ہوتا ہے۔ حکومت ڈاکٹرز بھرتی کرکے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیتی ہے، اس کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے نہ تو ان سے کوئی پوچھ گچھ ہوتی ہے اور نہ ہی ان پر کوئی نظر رکھی جاتی ہے۔ خالق فرہاد مادری زبان بلوچی اور براہوئی کے گلوکار ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ گلوکاری کو ہتھیار بنا کر معاشرے کی ترجمانی کی۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خالق فرہاد کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ علاوہ از یں بی ایس او کے بیان میں کہا گیا کہ بروری تھانے کا عملہ ملزمان کی پشت پناہی بند کرے، بصورتِ دیگر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملزم ڈاکٹروں اور بروری پولیس اسٹیشن کے عملے کیخلاف سڑکوں پر ہوگی۔ […]