نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
لاہور: نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ ن عہدے پر بحالی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
مقامی وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017ء میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا۔ 2018ء میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کو پارٹی صدرات پر بحال کرنے کا حکم دے ۔
دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کو بطور صدر مسلم لیگ ن بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ہے، لاہور ہائی کورٹ سماعت نہیں کر سکتی ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی عہدے پر بحال کرنے سے متعلق وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں عمران خان،شیخ رشید الیکشن کمیشن،وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان،شیخ رشید نے نواز شریف کو سربراہی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔2018ء میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے، عمران خان کو پارٹی سربراہی سے نہیں ہٹایا گیا ۔ عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔
[…] لاہور: پی سی بی کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی شرط کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کی راہ پر ڈالنے لگی۔ […]
[…] لاہور: ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ کیلیے سلیکشن کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ […]
[…] لاہور: آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ […]
[…] لاہور: سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔ […]
[…] نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و خضدار کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ حمید بلوچ ، نیشنل پارٹی کے سرکردہ رہنما و میئر خضدار […]
[…] لاہور: ہائی کورٹ نے 9 مئی واقعات کے تناظر میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔ […]
[…] لاہور: ٹرانسجینڈر کمیونٹی نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے […]
[…] لاہور سے اغوا ہونے والے چار سالہ بچے محمد یوسف کی بازیابی پر پولیس نے کریڈٹ تو لے لیا لیکن تفتیش میں سنگین غلطی سامنے آگئی- […]