سرکاری اسپتال میں سہولیات کا فقدان، مریضوں کو نجی اسپتال منتقل کیا جانے لگا

0

کوئٹہ (آن لائن) حکومت بلوچستان محکمہ صحت جنرل سیکشن کے جانب سے کوئٹہ کی رہائشی خاتون کو سرکاری ہسپتال میں علاج کی بجائے نجی ہسپتال منتقل کرنے کیلئے محکمہ صحت کے آفیسرا ن پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 3دن میں اپنے رپورٹ حکام کو دے گی محکمہ صحت کے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز 21 جولائی کو ایک خاتون زوجہ اسرارجو کہ کوئٹہ کی رہائشی کو علاج ڈلیوری کیس کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال لایا گیا لیکن عدم سہولیات اور ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں نومولود کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی مذکورہ بالا واقعہ کے پیش نظر محکمہ صحت، حکومت بلوچستان نے افسران پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔جس میں پروفیسر ڈاکٹر امجد سربراہ شعبہ اینستھیزیا BMCH چیئرپرسن،ڈاکٹر رفعت ارباب اسسٹنٹ پروفیسر سرجری بی ایم سی ایچ ممبر،ڈاکٹر زینت ترین ڈی ایم ایس بی ایم سی ایچ ممبرسیکرٹری کمیٹی کے ٹی او آرز درج ذیل ہیںکمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی اور تین دن کے اندر محکمہ صحت کو اپنی رپورٹس جمع کرائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.