چمن دہشتگردوں کا حملہ معتدد سیکورٹی اہلکار شہید

0

چمن (کوژک نیوز) چمن کے نواحی علاقے روغانی میں نامعلوم دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زرائع کے مطابق گھات لگائے دہشتگردوں نے خودکار ہتھیاروں سے ایف سی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور 3 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئےواقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں اور مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور علاقے میں قیامِ امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔تاحال کسی کالعدم تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔دوسری جانب صوبائی حکام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.