مستونگ ، ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا

0

مستونگ(جی این ایم )بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا،

بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کئے جا سکیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے اور اس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹریک کلیئر ہونے کے بعد کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس چار گھنٹے 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ کر دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.