سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا؛ عالمی مارکیٹ میں فی اونس 3719 ڈالر

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی سطح پر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 719 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سونے کی قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں، جس کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.