سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی آئینی درخواستیں مسترد کر دیں

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں کو اعتراضات کے باعث واپس کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ درخواست گزاروں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کون سا مفادِ عامہ کا سوال اٹھایا گیا ہے اور کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں، جن کی بنیاد پر آئین کے آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کو استعمال کیا گیا۔

اعتراضات میں کہا گیا کہ درخواستیں ذاتی رنجش کی بنیاد پر دائر کی گئیں، جبکہ سپریم کورٹ کے ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس میں یہ اصول طے ہو چکا ہے کہ ذاتی نوعیت کے معاملات میں آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست نہیں لائی جا سکتی۔ مزید کہا گیا کہ ججز نے اپنی آئینی درخواستوں میں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی فریقین کو نوٹسز کے لیے وضاحت فراہم کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جن ججز نے یہ درخواستیں دائر کی تھیں، ان میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ ان ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کے خلاف یہ آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.