اوتھل اور نواح میں طوفانی ہواﺅں کیساتھ موسلا دھار بارش، شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اوتھل (این این آئی) اوتھل اور اس کے نواحی علاقوں میں طوفانی ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش، باران رحمت برستے ہی شدید گرمی،حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شہری خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل اور نواحی علاقوں میں وقفے وفقے سے کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا باران رحمت برستے ہی شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔شہریوں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی اور بچے بارش سے لطف اندوز ہونے لگے جب کہ بارشوں کے پیش نظر چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد خان دودا ندی نالوں کے آس پاس رہنے والوں ندی نالوں سے دور منتقل ہونے کی الرٹ جاری کردیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مشرقی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں بارش ہونے کے سبب سیلابی ریلے آنے کے امکانات ہیں اور انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عملے و دیگر اسٹاف کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔