بیوہ خاتون کو بھائی کے 5 دوستوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 2 گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک)کاہنہ کے علاقے میں ایک بیوہ خاتون کو اس کے بھائی کے پانچ دوستوں نے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے خاتون کو کسی کو اطلاع دینے کی صورت میں بچوں اور بھائی کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے دوران دو ملزمان نے متاثرہ خاتون کے گھر میں گھس کر زیادتی کی جبکہ تین دیگر ملزمان اسے زبردستی دوسرے مکان میں لے گئے اور درندگی کا نشانہ بنایا۔
اہلِ محلہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے بھی 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کے دوست علی نذیر وغیرہ پہلے بھی گھر آکر ہراساں کرتے تھے، جبکہ ہفتہ کی شب تین افراد شیروز، حاجی مقصود اور سونی زبردستی گھر میں گھس آئے اور زیادتی کے بعد فرار ہوگئے۔