وزیراعلیٰ بلوچستان کا لورالائی کا دورہ، شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کو خراجِ عقیدت

0

کوئٹہ (خبرنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی لورالائی پہنچے جہاں انہوں نے شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کے گھر جا کر لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا، فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے 28 ہزار سے زائد نوجوان پاک فوج میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری دھرتی بہادر سپوتوں سے مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء کے مقدس خون کے مقروض ہیں جنہوں نے اس سرزمین کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں قربان کیں، ایسے بہادر سپوت ہماری تاریخ کا فخر ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید زندہ ہوتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت اور سلام پیش کیا جاتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.