مضر صحت دودھ سپلائی کی کوشش ناکام، 12 ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

0

سلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی خفیہ ٹیم نے جھنگی سیداں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ کی بڑی مقدار شہر میں داخل ہونے سے روک دی۔

ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایک ٹینکر کی انسپکشن کی گئی جس میں دودھ میں ملاوٹ ثابت ہوئی۔ موقع پر 12 ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا گیا، گاڑی قبضے میں لے لی گئی جبکہ سپلائر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے اس موقع پر کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں تاکہ شہریوں کو صحت مند اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی نشاندہی کے ذریعے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر جعلی اور ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنا ممکن نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.