خضدار کا رہائشی محمد رضوان کوئٹہ سے لاپتہ

2

کوئٹہ . خضدار کا رہائشی کوئٹہ سے لاپتہ ، خاندانی زرائع کے مطابق محمدرضوان ولد محمدرمضان نتھوانی سکنہ بالینہ کھٹان خضدار 4 جولائی 2023 کو شام 4 بجے کے وقت کوئٹہ سریاب روڈ سے گاڑی سے اترنے کے بعد سے لاپتہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ محمدرضوان کا آخری لوکیشن بھی سریاب روڈ نزد ڈگری کالج ہے ، ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے کےبعد محمدرضوان کا موبائل مسلسل بند جارہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئٹہ کے تمام پولیس تھانوں پر اطلاع کے باوجود محمدرضوان کے حوالے سے اب تک کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ۔

2 Comments
  1. […] خضدار: وڈھ میں جنگ بندی کیلئے مصالحتی وفد کی کوششیں جاری ہیں، چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی کی قیادت میں مصالحتی وفد وڈھ پہنچ گیا۔ […]

  2. […] کوئٹہ  بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مارچ 2023ءمیں اسسٹنٹ کمشنر و سیکشن آفیسرز کی اسامیاں مشتہر کی گئیں۔ اس سلسلے میں تقریباً ایک ماہ قبل پی سی ایس کے زیر اثر ڈی ایس پی رینک کی چند اسامیوں کو اسی اشتہار کا حصہ قرار دے کر اسامیوں میں اضافے کو نوٹیفائی کیا گیا جوکہ خوش آئند بات ہے مگر بی پی ایس سی نے اب امتحانی شیڈول کے ذریعے امیدوارں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، اسپیشل سی ایس ایس کا امتحانی شیڈول جو کہ 12 اکتوبر سے آن ورڈ طے ہے کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کے مستقبل کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔ اس حوالے سے امیدواروں نے سوال کیا کہ کیا دو ڈھائی مہینے کے قلیل مدت میں سات پرچے قریباً درجن کے قریب مضامین کور کرنا ممکن ہے؟۔ امتحانی شیڈول میں ٹکراﺅ کے پیش نظر امتحان ایک، ڈیڑھ ماہ کے لیے موخر نہیں کیا جاسکتا؟ اس حوالے سے غوث شیرانی اور دیگر امیدواروں نے واضح کیا کہ جلد بازی میں کیے گئے اس فیصلے کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں پٹیشن درج کریں گے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.