قوم پرستی کے نام پرسیاست کرنے والے عوام کو اب مزید بیوقوف نہیں بناسکتے ،علی مدد جتک

0

کوئٹہ /نصیرآباد  پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرو سابق صوبائی وزیرحاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتوں نے اقتدار کے مزے لوٹنے کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لی عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں اپنی من گھڑت باتوں سے نوجوان نسل کو جھوٹی تسلیاں دے کرقوم پرستی کے نام پرسیاست کرنے والے عوام کو اب مزید بیوقوف نہیں بناسکتے ان کی سیاست اب دم توڑ چکی ہے آنے والے عام انتخابات میں قوم پرست اور پیٹ پرست لوگوں کو عبرت ناک شکست سے دوچارکرینگے وفاق بلوچستان سمیت دیگرصوبوں میں پیپلز پارٹی کی ہی حکومت ہوگی نومئی کے شرمناک واقعات کے بعد پی ٹی آئی عوام کو منہ دکھلانے کے بھی قابل نہیں رہی قوم انتشاراورفساد کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جتک ہاؤس کوئٹہ میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میر گل جتک،حاجی علی بخش جتک،وڈیرہ لعل حسن جتک،میرنظام الدین جتک سمیت دیگر سیاسی سماجی و قبائلی عمائدین موجود تھے حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ پاکستان پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے اورفیڈرل پارٹیاں ہی ملک کو بحرانی کیفیت سے صحیح معنوں میں نکال سکتی ہیں پیپلز پارٹی نیماضی میں بھی اقتدار میں رہ کربلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے آوازحقوق پیکج کے تحت پانچ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کیے اوراین ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے مالی وسائل پر اختیارات فراہم کیے اور اٹھارویں ترامیم کے تحت صوبوں کو خود مختیاربنا کراپنے سائل وسائل کا مالک بنادیاپیپلز پارٹی ترقی اورخوشحالی کی ضمانت ہے عوام آنے والے عام انتخابات میں اپنے بہترمستقبل کیلئے پیپلز پارٹی کیامیدواروں کو اپنا قیمتی فونٹ دے کرانہیں کامیاب کریں گیانشاء اللہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اورآئین وقانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے پیپلزپارٹی شہداء کی جماعت ہے اور شہداء کا خون کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتا ان کے خون کی بدولت اج ملک میں جمہوریت کابول بالا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں اور آنیوالے دورمیں پیپلز پارٹی کیامیدوار کامیابی سے ہمکنارہوں گے بلوچستان کو پیپلز پارٹی کاقلعہ بنادیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.