کراچی، جعلی ٹریول ایجنسی سے 250 پاسپورٹ برآمد، دو ملزمان گرفتار

0

  کراچیایف آئی اے نے گلشن  اقبال میں جعلی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپے میں 250 پاسپورٹ برآمد کرکے  دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ  سرکل نے  کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جعلی ٹریول ایجنسی کے دفترپرچھاپہ مارا، اس دوران  دو  ملزمان راحیل اور کاشف رضا کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 250  پاسپورٹ برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے مذکورہ پاسپورٹ غیر قانونی  طور پر اپنے قبضے میں رکھے ہوئے تھے، اور ملزمان سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.