زیارت اور اوتھل میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق
زیارت، اوتھل زیارت میں ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز حکام کے مطابق اتوار کو زیارت کے علاقے سخوبی ڈیم پر پکنک منانے کے لئے آنے والاسیاح ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ لیویز حکام نے مسلسل پانچ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش کو ڈیم سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ لیویز کے مطابق جاں بحق ہونے والے سیاح کا تعلق ہزارہ قبیلے ساکن ہزارہ ٹاﺅن کوئٹہ سے تھا، مزید کارروائی جاری ہے۔ علاوہ ازیں اوتھل میں مٹھڑی پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اوتھل میں مٹھڑی پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
[…] اوتھل (این این آئی) اوتھل اور اس کے نواحی علاقوں میں طوفانی ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش، باران رحمت برستے ہی شدید گرمی،حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شہری خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل اور نواحی علاقوں میں وقفے وفقے سے کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا باران رحمت برستے ہی شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔شہریوں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی اور بچے بارش سے لطف اندوز ہونے لگے جب کہ بارشوں کے پیش نظر چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد خان دودا ندی نالوں کے آس پاس رہنے والوں ندی نالوں سے دور منتقل ہونے کی الرٹ جاری کردیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مشرقی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں بارش ہونے کے سبب سیلابی ریلے آنے کے امکانات ہیں اور انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عملے و دیگر اسٹاف کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ […]