نوکنڈی تفتان کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کا عدم تقرر، ایکسرے مشین سمیت دیگر سہولیات سے محروم
نوکنڈی (این این آئی) نوکنڈی تفتان کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال جوکہ یورپ کو ملانے والی انٹرنیشنل روٹ پہ واقع ہونے کے باوجود میلی فی میل ڈاکٹرز کی عدم تقرری کیساتھ ساتھ ایکسرے مشین سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں جسکی وجہ سے یہاں کے غریب مریضوں کو علاج معالجے کیلئے دالبندین یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے جوکہ اس مہنگائی میں سفر کرنا جوئے شیر لانے کے متراد ف ہیں ،نوکنڈی و تفتان اور آس پاس کے دیہات کے مریضوں کے علاج معالجے کا واحدہسپتال نوکنڈی ایک عرصے سے ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اس کے علاوہ ایکسرے مشین سمیت دیگر امراض کے تشخیص کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں ہیں حالانکہ نوکنڈی جوکہ دو میگا پراجیکٹس کے دامن میں واقع ہونے کے باوجود یہاں پہ کوئی معیاری ہسپتال نہیں ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے جہاں کارخانے اور فیکٹری لگائے جاتے ہیں تو ان معاہدات میں یہاں کے عوام کی فلاح وبہبود،علاج معالجے ،تعلیم ،ابنوشی اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہونا چا ہیے صحت کے شعبے میں تاحال کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کی گئی ہیں جس سے عوامی حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہیں تو وہاں ان پراجیکٹس کے اعلی حکام کو آگے بڑھتے ہوئے یہاں کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی طور پر تمام جدید سہولیات سے آراستہ ایک ہسپتال کا قیام عمل میں لاکر ماہر امراض ڈاکٹروں کی تعنیاتی عمل میں لاکر عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ٹی ایچ کیو کو تمام تر سہولیات سے لیس کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیں۔