پمزاسپتال میں پیدائش کے بعد نومولود کو چھوڑ کر جانے والا جوڑا گرفتار

0

 اسلام آبادپمز اسپتال میں نومولود کی پیدائش کے بعد بچے کو چھوڑ کر جانے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پمز کی ایمرجنسی میں عورت نے ایک بچے کو جنم دیا تھا جو پیدائش کے بعد انتقال کر گیا تھا، ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں نے نومولود کی جان بچانے کی کوشش کی تھی مگر وہ جانبر نہیں ہوسکا تھا۔

بچے کو جنم دینے والی عورت اور اس کے ساتھ موجود خاوند نے بچے کو اپنا تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا جس پرایمرجنسی میں موجود سییکورٹی عملے نے بیڈ پر موجود عورت کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے  پولیس اور 15 کو اطلاع کردی تھی مگر یہ جوڑا ان کے روکنے کے باوجود اسپتال سے فرار ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتایا کہ بچہ پری میچور تھا اور پیدائش کے فورا بعد وفات پا گیا تھا اور اس معاملے کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے فوری نوٹس لیا تھا۔

ڈاکٹر مشبر ڈاہا کے مطابق  پمز میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس سے انتظامیہ نے  فوری پولیس کو آگاہ کر دیا تھا، اور اس وقت نومولود کو جنم دے کر فرار ہونے والا جوڑا پولیس کی حراست میں ہے۔

ترجمان کے مطابق پمز انتظامیہ نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور جوڑے کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر مشبر ڈاہا نے کہا کہ  ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.