ملک میں نو مئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا اس دن محب وطن شہری دگرگوں اور بھارت سمیت ملکی دشمن خوشیاں منا رہے تھے،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ ملک میں نو مئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا اس دن محب وطن شہری دگرگوں اور بھارت سمیت ملکی دشمن خوشیاں منا رہے تھے ،سیاسی پارٹی کے لوگوں نے وہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔یہ بات فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ میں نیوزکانفرنس کے دوران کہی۔فرح عظیم شاہ کا کہنا تھاکہ ملک میں 9 مئی کا سانحہ سب نیدیکھا اس دن بھارتی میڈیا نیلڈیاں ڈالیں،ا و ر ابھی تک بھارت میں خوشی کیشادیانیبج رہیہیں کہ جو کا م وہ نہ کر سکے ایک سیاسی جماعت کے لبادے میں ملو ث گروہ نے کر ڈالا انھوں نے کہاکہ پاک فوج وفاق کی علا مت ہے اور ملکی استحکام اور دفاع کی لائن ہے 9 مئی کے دن بلوچستان کی عوام نیحوصلے کا ثبوت دیااب بھی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیفرح عظیم شاہ نے کہاکہ عمران خا ن پاکستان کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں ترجمان حکو مت بلوچستان نیدوران پریس کانفرنس میں ” یہ جو سو ہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے” کے نعرے بھی لگائے۔