کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی، کیسکو اعلامیہ
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 13جولائی کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پی ٹی وی، جناح روڈ، اولڈسمنگلی،انٹرکنیکٹر، عالم خان، مالک، مارک فیکٹری، ملک پلانٹ ، نواںکلی اور بروری فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز انڈسٹریل گرڈکے انڈسٹریل ، اولڈونیومیاں غنڈی، کمبیلا، ایف جی ایس، غازی اسٹیل، شاہین، سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس، سریاب مل، شموزئی فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی، سریاب ون ،سریاب ٹو، واسا،ہزارہ ٹاون، جڑسا، غازی اور دلدارکاریز فیڈروں سے دن 12بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی اسی طرح مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد، کانسی ون، کانسی ٹو، گلستان، سٹی، سرینا، لیاقت بازار ، اسٹاف کالج ، نارکوٹیکس، سدرن کمانڈاور ایم ای ایس فیڈروں نیز شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، ادیان، خروٹ آباد ، داریم، چشمہ، دوستین، گارڈن، واسا، پی اے ایف شیخ ماندہ اور تکاتوفیڈروںسے دن 1بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندرہے گی۔اس کے علاوہ 13جولائی کے روز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220KVخضدارگرڈاسٹیشن پر صبح8بجے سے شام 4بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گاجس کے باعث اس دوران تقریباً80میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔
[…] کوئٹہ (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب اندراج ووٹ ، اخراج ودرستگی ووٹ کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023ءہے۔ اس سلسلے میں عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے، اگر آپ اپنے ووٹ کا اندراج ، منتقلی ، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پر کریں اور اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔اندراج و منتقلی ووٹ کے لئے فارم نمبر 21استعمال کریں۔اعتراض/اخراج ووٹ کے لئے فارم نمبر 22استعمال کریں۔کوائف کی درستگی کے لئے فارم نمبر 23استعمال کریں۔عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔ […]
[…] کوئٹہ (آن لائن) صوبائی محتسب بلوچستان برائے خواتین نورجہاں مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو کام کی جگہ پر پرامن اور ہراساں کرنے سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت بلوچستان نے بلوچستان پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف وومن ایٹورک پلیس ایکٹ2016 منظور کیا ہے جس کے بعد عورت یا مرد ہراساں کئے جانے کی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ یہ بات انہو ں نے خضدارمیں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی خضدارسراج احمد،صوبائی محتسب انسداد ہراسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے میراحمدنوازمری سمیت دیگر نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ سیکشن(3(1ایکٹ آف وومن پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ 2016ءکو صوبائی اسمبلی نے پاس کیاتھا 16جنوری 2016ءکو گورنر بلوچستان نے باقاعدہ اس ایکٹ پردستخط کئے یہ ایکٹ بلوچستان کے تمام ڈیپارٹمنٹ اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشن،پرائیویٹ آرگنائزیشنز میں لاگوہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کام کی جگہ پر کسی بھی خاتون یا مرد کو ہراساں کرنا نہ صرف اسکے وقار کیلئے خطرہ ہے بلکہ اسکے پیشے اورکیرئیر کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 47.8فیصدآبادی خواتین پر مشتمل ہے لیکن ہراساں کئے جانے کی وجہ سے ہمارے ترقیاتی شعبے میں صرف5فیصد خواتین کام کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کام کی جگہ پر خواتین اور مردوں کو ہراساں کرنے سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اوراسی سلسلے میںبلوچستان پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف وومن ایٹورک پلیس ایکٹ2016 منظورکیا گیاہے خواتین اور مردکام کی جگہ پر ہراساں کئے جانے کی شکایت صوبائی محتسب کے پاس جمع کراسکتی ہیں جس کی باقاعدہ انکوائری کے بعد ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ […]