کراچی، ایف آئی اے نے ایک اورانسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا

4

  کراچیایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے لاکھوں روپے لیکر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے،اسی تسلسل میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر سب انسپکٹرمہران خان کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلرالطاف حسین کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے، ملزم الطاف حسین کو کراچی کے علاقےکلفٹن سے گرفتارکیاگیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزم نے شہری کو  کینیڈا بھجوانے کے لیے اس سے 50 لاکھ روپے کا تقاضہ کیا، اور متاثرہ شہری سے 16 لاکھ روپے وصول بھی کیے، ملزم بیرون ملک امیگریشن کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

4 Comments
  1. […] کراچی: اداکارہ حمائما ملک نے فیروز خان کی شادی ختم سے متعلق […]

  2. […] کراچی: پولیس نے اساتذہ کی جانب سے احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ […]

  3. […] کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار ابو علیحہ نے سندھی زبان میں فیچر فلم ’بھوپو‘ بنانے کا اعلان کر دیا۔ […]

  4. […] کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار اور گلوکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کا حال دیکھ کر بےحد افسوس ہوتا ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.