نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں کی سردار اختر مینگل سے ملاقات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر گفتگو

0

خضدار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن مرکزی کمیٹی سردار محمد اسلم بزنجو کی وفد کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے وڈھ میں ملاقات۔ وفد میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و خضدار کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ حمید بلوچ ، نیشنل پارٹی کے سرکردہ رہنما و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ سیاسی علاقائی صورتحال کے پیش نظر بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیئے مثبت رویوں، نچلی سطح پر نظریات پر کاربند سیاسی کارکنان کے درمیان باہمی تعاون و اعتماد سازی اور اصول پسند ہم خیال قوتوں کے درمیان سیاسی ماحول سازگار بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ پیدا شدہ مسائل پر عنقریب سہ جماعتی اتحاد کا اجلاس میں تمام معاملات پر غور فکر کیا جائے گا۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنماءڈاکٹر عبدالقدوس کرد ایم پی اے نوشکی بابو رحم مینگل ایم پی اے احمد نواز بلوچ بہادر خان مینگل شکیل مینگل، ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.