بلوچستان کی آبادی کو کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجونے تسلیم کیا، ظہور بلیدی

0

کوئٹہ( این این آئی) رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی نے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو پر الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان میں کرپشن اتنی ہے کہ بارڈر سے تیل لانے والوں سے بھتہ لیا جا رہا ہے،اس کا حصہ بھی وزیراعلی ہاﺅس جاتا ہے،چینی کے پرمٹ کے اجرا اور آفیسرز کی تقرر اور تبادلے میں بھی پیسے لئے جاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیکر میر جان محمد جمالی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کے آخری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی نے کہا کہ ہم نے پانچ سالوں میں بہت کچھ سکھا ہے،سابق وزیر اعلی جام کمال نے اچھے کام کئے مگر انہیں عدم اعتماد کاسامناکرناپڑا،میرے سینے میں بہت سارے راز ہیں کہ قدوس بزنجوکیسے وزیر اعلی بنے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو 500 دنوں میں صرف 10دن اپنے دفتر میں آئے،ظہور بلیدی نے کہا کہ جام کمال کو نکالنے میں ساڑے تین سال لگے، قدوس بزنجو کو اٹھانے میں اسمبلی کو ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔ظہور بلیدی نے کہا کہ پوری دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ بلوچستان کابینہ کا اجلاس رات کے3بجے منعقد ہوا،ظہور بلیدی نے الزام عائد کیاکہ بلوچستان میں کرپشن اتنی ہوگئی ہے کہ تیل لانے والوں سے بھتہ لیا جا رہا ہے،اس کا حصہ بھی مبینہ طور پر وزیراعلی ہاﺅس جاتا ہے،چینی کے پرمٹ اور آفیسرز کی تقرر اور تبادلے میں بھی پیسے لئے جاتے ہیں ۔ظہور بلیدی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آبادی کوکم کرنے کا فیصلہ وزیراعلی قدوس بزنجونے تسلیم کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.