چمن باڈر سے متعلق حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی گنجائش نہیں. جان اچکزئی

0

بلوچستان کے صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوژک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چمن پاک افغان بارڈر سے متعلق حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے اور اب آمد ورفت صرف اور صرف پاسپورٹ پر ہی ہوں گی اور کسی کو بغیر ویزے کی پاکستان آمد کی اجازت نہیں دیں گے اور ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں انکو دوبارہ نہیں دہرایا جائیگا جان اچکزئی نے مزید کہا کہ چمن میں پرلت میں بیٹھے لوگ ریاست اور اداروں کیخلاف زہر اگل رہے ہیں جسکی ریاست کسی کو اجازت نہیں دی گی حکومتی نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ریاست کے پاس جرائم پیشہ عناصر. قانون کو ہاتھ میں لینے اور آنا پھیلانے والوں سے بخوبی نمٹ سکتی ہے اور روزگار فراہمی کے حوالے سے ریاست پہلے بھی سنجیدہ تھی اور اب بھی ہے روزگار کے حوالے سے بات چیت اشتعال انگیزی کے زریعے نہیں بلکہ پرامن قانونی طریقے سے کی جائیگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.