امن وامان کو قائم رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے.کیپٹن عبدالخالق اچکزئی

0

چمن میں امن و امان کو ہرصورت قائم کریں گے اور ضمن کسی ادارے آفیسر یااہلکار کی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے چمن میں دیرپا قیام امن کیلئے علاقے کے منتخب رکن اسمبلی سپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن عبدالخالق اچکزئی کے صدارت میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر. ڈی پی او. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت پولیس اور لیویز کے مختلف سرکلز کے انچارج نے شرکت کی اور سپیکر بلوچستان اسمبلی نے سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں عوام کی جان ومال کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے اور خاص کر ضلعی انتظامیہ کو ہم یہ ہدایت جاری کرتے ہیں کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کیخلاف سرکاری مشینری کو مکمل طور پر کام میں لاکر سرکاری رٹ کو قائم کیاجائے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گی اور صوبائی حکومت چمن میں دیرپا قیام امن کیلئے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ ہر ممکن تعاون اور کوشش کرنے کو جاری رکھیں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.