سبی سیاسی ریلی میں دھماکہ معتدد افراد شہید و زخمی
سبی میں زوردار بم دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد شہید زخمی ہوگئے
سبی(کوژک نیوز) بلوچستان کے شہر سبی میں ایک زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4.افراد شہید 8زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا سبی سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے سبی شہرکے معروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر دھماکا خیز مواد سے اس وقت دھماکہ کیا کہ جب وہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا انتخابی ریلی گزررہی تھی ایس ایچ او نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا اور واقع کی تحقیقات جاری ہیں